15 مئی 2015 - 10:10
ایران، عمان کے درمیان براہ راست بحری راستہ قائم

ایران کی 'رجائی' پورٹ اور عمان کے 'سوہار' پورٹ کے درمیان براہ راست شپنگ لائن کا مقامی نمائندوں اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں سے وابستہ اہلکاروں کی موجودگی میں افتتاح کردیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ایران کی 'رجائی' پورٹ اور عمان کے 'سوہار' پورٹ کے درمیان براہ راست شپنگ لائن کا مقامی نمائندوں اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں سے وابستہ اہلکاروں کی موجودگی میں افتتاح کردیا گیا.

ايران، عمان مشتركہ چيمبر آف كامرس كے سيكرٹري جنرل 'احمد شيرزادہ گان' نے اس موقع پر كہا كہ اس شپنگ لائن جو كہ ايك ايراني نجي كمپني كي ملكيت ہے دونوں ممالك كے تجاري روابط مضبوط كرنے ميں اہم كردار ادا كرے گي.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران،عمان كے مشتركہ چيمبر آف كامرس نے گزشتہ ايك سال سے اس منصوبے پر كام كرہے تھے.

اس تقريب كے بعد پہلا 'گناوہ' نامي فريج كارگو جہاز عماني پورٹ سوہار كي طرف روانہ ہوگيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲